۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احمد کریمه استاد الازهر مصر

حوزہ / الازہر یونیورسٹی کے استاد جناب احمد کریمہ کے خنزیر اور کتے کے پاک ہونے کے متعلق اظہار خیال نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی میں فقہ اور شریعت اسلامی کے استاد احمد کریمہ نے مصر میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کتے اور خنزیر کو پاک قرار دیا۔ جس پر سوشل میڈیا میں بہت زیادہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے مصر کے ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو کے دوران مالک بن انس کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہر زندہ موجود پاک ہے اور کتا اور خنزیر بھی پاک ہیں، نجس نہیں ہیں۔

استاد احمد کریمہ نے کتے کے پاک ہونے پر استدلال کرتے ہوئے کہا: کتا بھی خدا کی مخلوقات میں سے ایک ہے اور خداوند عالم نے چیزوں کو نجس خلق نہیں کیا۔

انہوں نے کہا: نجاست ایک عارضی امر ہے اور کتے کے منہ کا پانی نجس ہو سکتا ہے۔

الازہر یونیورسٹی کے اس استاد نے مزید کہا: انسان کا کتے کے جسم کو چھونا ایک عادی چیز ہے کیونکہ کتے گھروں میں ہوتے ہیں اور دوسرے حیوانوں کے درمیان چلتے پھرتے ہیں اور کتا جب اپنے مالک کو دیکھتا ہے تو اس سے لپٹ جاتا ہے۔ پس کتے کی دیکھ بھال کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

استاد احمد کریمہ نے کہا: مالک بن انس کا کہنا ہے کہ اگرچہ قرآن کریم کی نص کے مطابق ہم خنزیر کا گوشت نہیں کھاتے لیکن خنزیر بھی ایک حیوان اور ایک زندہ موجود ہے۔ یہ بھی کتے کی طرح ذاتاً پاک اور اس کا جسم نجس نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .